انٹرٹینمنٹ

خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا کی شاندار کامیابی

حیدرآباد _ 12 فروری ( اردولیکس ڈیسک) جنوبی افریقہ میں جاری خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ ٹیم انڈیا نے یہ میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز بنائے تھے اس کے جواب میں ٹیم انڈیا نے 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ہندوستان کی بیٹنگ میں جیمی روڈریگس (53) نے شاندار نصف سنچری بنائی۔شیفالی ورما (33) اور ریچا گھوش (31) نے رن بنائے۔ کپتان ہرمن پریت (16) اور یاستیکا بھاٹیہ (17) رنز بنائے ۔ پاکستانی باؤلرز میں نشرا سندھو نے 2 اور سعدیہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

اس سے قبل بیٹنگ کرنے والی پاکستانی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 55 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ان کے اسکور میں 7 چوکے شامل تھے۔ آخر میں عائشہ نسیم نے بہتر مظاہرہ کیا جس سے پاکستان نے 150 رنز بنائے۔ عائشہ نے 25 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ اس دوران ٹیم انڈیا کے گیند بازوں میں رادھا یادو نے 2، دیپتی شرما نے 1، پوجا وستراکر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button