جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 3 بسوں کو لگی آگ

حیدرآباد: حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں واقع پارکنگ میں تین بسوں کو آگ لگ گئی۔ آئی ڈی ایل تالاب کے پاس پارک کی گئی بسوں کو رات دیرگئے اچانک آگ لگ گئی۔ اس مقام پر بڑی گاڑیوں کی پارکنگ ہے آگ لگتے ہی دوسری گاڑیوں کو وہاں سے ہٹا لیا گیا ورنہ اوربھی گاڑیوں کے آگ کی زد میں آنے کا خدشہ تھا۔ دو فائرانجنوں کو طلب کرکے آگ بجھائی گئی۔ آگ حادثاتی طورپرلگی یا پھرکسی نے دانستہ طورپریہ حرکت کی ہے پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button