اسپشل اسٹوری

سج دھج کر دلہن پہنچ گئی امتحان لکھنے۔ویڈیو دیکھیں

ترواننتا پورم: تعلیم اور شادی کے معاملے میں بہت سی لڑکیوں کی رائے میں تضاد پایا جاتا ہے کہ دونوں میں سے کس کا انتخاب کرنا ہے۔ گھر کے بزرگ دباؤ ڈالتے ہیں کہ پڑھائی کی تو شادی میں تاخیر ہو جائے گی۔ لڑکیاں سوچتی ہیں کہ شادی سے ان کی پڑھائی بند ہو جائے گی لیکن کیرالہ کی ایک لڑکی نے ان دونوں کو متوازن کر دیا اور شادی کے دن امتحان لکھا۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والی سری لکشمی فزیو تھراپی کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ اس دوران ان کی شادی طئے پائی۔ شادی کے دن ہی امتحان تھا وہ دلہن بن گئی۔ دولہا کے گھر والوں کی حوصلہ افزائی سے وہ امتحان لکھنے سیدھے کالج پہنچی۔ اس کے دوستوں نے کئی طریقوں سے اس کی مدد کی جب وہ ریشم کی ساڑی اور  زیورات پہن کر کالج جارہی تھی۔ جب وہ کالج گئی تو سری لکشمی نے سب کی طرح لیب کوٹ پہنا اور اپنا امتحان لکھا۔

سوشل میڈیا پر اسکے تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگیا۔ لوگ اس پر منفی اور مثبت تبصرے کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button