تلنگانہ

حیدراباد،ہیلمیٹ کے بغیرتیسری مرتبہ پکڑے جانے پرلگے گا بھاری جرمانہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کی جانب سے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ایک سخت فیصلہ لیا ہے۔ عام طورپرہیلمیٹ نہ لگانے پر100 روپئے جرمانہ کیا جاتا ہے لیکن اب اگرکوئی شخص اندرون تین ماہ ہیلمیٹ نہ لگاتے ہوئے تین مرتبہ ٹریفک پولیس کے کیمرے کی آنکھ میں قید ہوتا ہے یا پکڑا جاتا ہے تو اس سے بھاری جرمانہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مثال کے طورپرکوئی شخص پہلی مرتبہ ہیلمیٹ لگائے بغیرپکڑا جاتا ہے تو اسے 100 روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا دوسری مرتبہ پکڑا جاتا ہے تو 200 روپئے اورتیسری مرتبہ پکڑا گیا تو اس سے 500 روپئے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام میں ہیلمیٹ سے متعلق شعوربیداری کیلئے یہ کاروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button