جنرل نیوز

محمد ریحان احمد تلنگانہ جاگروتی ضلع نظام آباداڈھاک کمیٹی میں شامل 

محمد ریحان احمد تلنگانہ جاگروتی ضلع نظام آباداڈھاک کمیٹی میں شامل

 

نظام آباد:12/ نومبر (اردو لیکس) صدر تلنگانہ جاگروتی محترمہ کے کویتا نے تلنگانہ جاگروتی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ضلع نظام آباد کیلئے شہر نظام آباد کے نوجوان قائد محمد ریحان احمد کواڈھاک کمیٹی میں شامل کیا ہے۔ محمد ریحان احمد تلنگانہ جاگروتی کیلئے سرگرم اورنمایاں و سرگرم خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ محمد ریحان احمد فاؤنڈ ممبر یو کے جاگروتی اور فاؤنڈ ر ممبر این آر آئی جاگروتی بھی ہے

 

۔ انہوں نے 2015 ء میں ڈسٹرکٹ یوتھ کنونیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ ان کا شمار تلنگانہ جاگروتی کے ممتاز قائدین میں ہوتا ہے اور وہ صدر تلنگانہ جاگروتی محترمہ کے کویتا کے قریبی رفقاء میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ محمد ریحان احمد جاگروتی کے پلیٹ فارم سے گذشتہ 9 سالوں سے نوجوان اور طلباء کی تعلیمی رہنمائی کے علاوہ مختلف سماجی، فلاحی خدمات میں سرگرم عمل ہے۔

 

محمد ریحان احمد کو تلنگانہ جاگروتی ضلع نظام آباد کی اڈھاک کمیٹی میں شامل کئے جانے پر مختلف عوامی حلقوں میں مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ان کے دوست احباب بالخصوص یو کے، امریکہ، سعودی عربیہ، دبئی، قطر، عمان، کویت کے علاوہ حیدرآباد، نظام آباد نے محمد ریحان احمد کو تلنگانہ جاگروتی اڈھاک کمیٹی میں شامل کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button