جنرل نیوز

کھمم میں دفتر قضات سرکار ضلع کھمم کے افتتاح کی مناسبت سے خصوصی نشست کا انعقاد

مفتی شیخ آصف علی صدر قاضی سرکار ضلع کھمم تلنگانہ کی اطلاع کے مطابق آج کھمم میں پنٹہ گڈہ روڈ نزد قلعہ گیٹ پر دفتر قضاءت سرکار ضلع کھمم کا افتتاح صبح گیارہ بجے عمل میں آیا دفتر قضاءت کا افتتاح ملک وملت کے معروف فقیہ ومحدث فخر العلماء فقیہ زماں حضرت مفتی عبید اللہ صاحب الأسعدی دامت برکاتہم شیخ الحدیث جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ یوپی کے ہاتھوں عمل میں آیا

حضرت نے اس افتتاح کے موقع پر نظام قضاء اور بدلتے حالات میں اسکی بڑھتی ہوئی اہمیت پر مختصراً روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے نزاعات کے حل اور نکاحوں کے لئے مدت دراز سے علماء کرام اور قاضی حضرات سے رجوع کرتے آئے ہیں اور موجودہ حالات میں نکاح کے کاغذات بنوانا اسلئے بھی ضروری ہے کہ بوقت ضرورت وہ ثبوت کے طور پر کام آسکیں گرچہ شرعی طور پر نکاح کے انعقاد کے لئے ان چیزوں کی ضرورت نہیں ہے پھر حضرت کی دعا کے ذریعہ افتتاح کا یہ عمل پورا ہوا دعا کے بعد شہر کے مؤقر عالم ومفتی حضرت مفتی جلال الدین صاحب قاسمی نے حضرت مفتی عبید اللہ صاحب کی شال پوشی کی پھر مفتی شیخ آصف علی صدر قاضی ضلع کھمم کی شال پوشی کرکے ان کی تہنیت فرمائی
پھر اسی افتتاح کی مناسبت سے ایک خصوصی نشست بعنوان ” موجودہ دور میں مسنون نکاح مسلم سماج کی اہم ضرورت “ مسجد نمرہ اندرون قلعہ میں رکھی گئی

 

جس میں اولا، بے مثال خطیب، مفکر دکن، حضرت مفتی ابو بکر جابر صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے عنوان کی مناسبت سے مختصر اور جامع خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت علماء کرام اور قاضی حضرات کی یہ داری ہے کہ وہ جگہ جگہ خواتین اور نوجوانوں میں شادی کورس کا انعقاد کرے اور انداز جلسہ گاہ کا نہ ہو بلکہ درسگاہ کا ہو اور انہیں اس کورس کی تکمیل پر باضابطہ سند دی جائے کیونکہ آج نئی نسل میں تبدیلی جنس اور ہم جنس پرستی کے واقعات بھی رونما ہورہے ہیں اس کا تدارک اسی وقت ہوگا جب ہم ان کی ذہن سازی کرکے مسنون نکاح تحریک کو عام کریں گے نیز میاں بیوی کا قبل از نکاح ایک دوسرے کے حقوق کو جاننا بھی ضروری ہے تبھی شادی کےبعد گھریلو ذمہ داریاں پوری کرنا آسان ہوگا اور آپس کی نااتفاقیاں ختم ہوں گی
اسی طرح حضرت فقیہ الملت مفتی عبید اللہ صاحب الأسعدی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ شادی کے باب رشتہ تلاش کرنا بھی اہم کام ہے لڑکی اور لڑکے کے اولیاء کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنی اولاد کے لئے رشتہ کے انتخاب کے وقت براری اور ہمسری کا ضرور خیال رکھے خاص کر دین داری میں
نیز لڑکی اور لڑکے کے اولیاء کرام کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ نکاح کردینے کے بعد اس پر بھی نظر رکھے کہ ہمارا لڑکا بہو کا حق ادا کررہاہے یا نہیں ہماری لڑکی داماد کے حقوق پوری بھی کررہی ہے یا نہیں نہ کرنے کی صورت میں انہیں حقوق کی ادائیگی کا پابند بنائے اور ہمارا کام حتی الامکان رشتہ کو جوڑے رکھنا اور باقی رکھنا ہے

 

نیز ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم شادی کو معتدل طریقہ سے کریں نہ بہت ہی اسراف ہو نہ اتنی سادگی کہ ایسا معلوم ہو کہ ہم اس شادی سے خوش نہیں ہیں شادی کا موقع تو خوشی کے اظہار کے لئے ہی ہوتا مگر شریعت کے حدود میں رہ کر خوشی منانا چاہیے پھر حضرت والا کی ہی دعا پر نشست کا اختتام ہوا

 

اس موقع پر شہر کے اکابر علماء کرام اور مفتیان عظام نائب قاضی حضرات،دانشوران ،مساجد کے صدور کی بڑی تعداد موجود تھی پھر داعی اجلاس قاضی شیخ آصف علی نے حاضرین کے ساتھ ساتھ خاص طور حافظ محمد جواد احمد سینئر اردو صحافی کھمم وامام مسجد زین العابدین مرکز کھمم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شبانہ روز محنتوں اور مساعی کی وجہ سے دفتر قضاءت سرکار ضلع کھمم کا یہ افتتاحی پروگرام بحسن و خوبی مکمل ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button