جنرل نیوز

کاغذ نگر میں حج 2023 کے درخواست فارمس کی اجرائی

 

کاغذ نگر ۔ جناب محمد مفخم احمد سکریٹری حج کمیٹی ضلع کمرم بھیم آصف آباد کاغذ نگر کی اطلاع کے بموجب عازمین حج سیزن 2023 کیلئے درخواست فارمس کی اجرائی حج سوسائٹی کاغذ نگر کی جانب سے آج دفتر موظف خار میں بدست جناب خواجہ عارف احمد سنٹرل حج کمیٹی ٹرینر نرمل، جناب محمد خلیل الدین سنٹرل حج کمیٹی ٹرینر کاغذ نگر کونیرو کرشنا ضلع پریشد وائس چیئرمین، محمد صدام حسین مونسپل چیئر مین کاغذ نگر ، صدر مجلس عبدالمبین کاغذ نگر ، ضلع پریشد کو آپشن ممبر محمد صدیق ، مونسپل وائس چیئرمین گریش کمار ، عبدالسبحان مونسپل کو آپشن ممبر کاغذ نگر ، عبدالوہاب گھڑی ساز اور  دیگر اقلیتی قائدین علماء کرام کے ہاتھوں حج 2023 ء کے فارمس جاری کئے گئے ۔

 

 

پروگرام کا آغاز مولانا انتخاب عالم خطیب و امام ایس پی ایم جامع مسجد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس موقع پر حج سوسائٹی کے ممبر حافظ ریاض احمد نے حج کے تعلق سے تفصیلات بتائیں ۔ اور حج سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری مفخم احمد نے آئے ہوئے مہمان خصوصی ضلع پریشد وائس چیئرمین کونیرو کرشنا اور مونسپل چیئرمین محمد صدام حسین سے حاجیوں کو کوویڈ ویکسین کی پہلی خوراک نہ ملنے کی وجہ سے انہیں حج فارمس آن لائن کرنے میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے اس موقع پر ضلع پریشد وائس چیئرمین کونیرو کرشنا نے مفخم احمد کو تیقن دیا کہ وہ اس سلسلے میں ڈی ایم ایچ او سے بات کرتے ہوئے تمام حاجیوں کو ویکسین لیٹر دلائیں گے –

 

بعد ازاں مونسپل چیرمین محمد صدام حسین نے کہا کہ حج 2023 ء درخواست فارمس کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے جو آن لائن 10مارچ 2023ء تک جاری رہے گی۔ تفصیلات کیلئے ضلع کے بی آصف آباد کاغذ گر سال 2023 کیلئے درخواست دینے کے خواہش مند حضرات حج سوسائٹی کے ذمہ داران حافظ ریاض احمد عبد الشاکر اور مفخم احمد کی آفس سے رجوع ہو سکتے ہیں۔ عازمین حج کی رہنمائی فارم پر کرنے سے لے کر حج کو روانہ ہونے تک مکمل رہنمائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button