نیشنل

بہار میں دریائے گنگا میں 55 مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی

پٹنہ _ 5 ستمبر ( اردولیکس) بہار کی دارالحکومت پٹنہ کے قریب اتوار کی رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ پٹنہ  سے متصل  دانا پور ضلع میں شیرپور کے قریب دریائے گنگا میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی۔ اس کشتی پر تقریباً 55 افراد سوار تھے۔ مسافروں میں مرد کے ساتھ ساتھ بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان میں سے زیادہ تر افراد کو بچا  لیا گیا ہے تاہم 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ غوطہ خوروں کی مدد سے ان کی تلاش کی جا رہی ہے۔  مقامی لوگوں کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد 15 سے 20 ہے۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس موقع پر موجود ہیں اور راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔ کشتی میں سوار کچھ لوگ تیر کر ساحل پر واپس آگئے۔ ان کی اطلاع پر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button