جرائم و حادثات

دو کاروں میں خوفناک حادثہ۔ شیرخوار سمیت حیدرآبادی خاندان کے تین افراد ہلاک۔ ویڈیو وائرل

حیدر آباد۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد ریاست آندھرا پردیش میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے جن میں شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔

 

یہ حادثہ کل پیش آیا۔ اس دلخراش سڑک حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مشرقی گوداوری کے نندی گاما سے وشاکھا پٹم کی سمت جانے والی کار کا ٹائر پھٹ پڑا اور کار ڈیوائیڈ سے ٹکرا کر سڑک کی دوسری سمت آگئی اور اس کار نے وشاکھا پٹم سے حیدر آباد کی سمت جانے والی دوسری کار کوٹکر دے دی۔

 

اس حادثہ میں 25 سالہ پریہ 50 سالہ دیہ دیوی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 17 ماہ کے شیر خوار کی ہاسپٹل میں موت ہوگئی۔ اس خاندان کا تعلق حیدرآباد سے بتایا گیا ہے، حادثہ میں دونوں گاڑیوں میں سوار دیگر7 افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔

 

حادثہ اس قدرخوفناک تھا کہ دونوں گاڑیوں کے پرخچہ اڑ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button