جرائم و حادثات

آن لائن گیمس میں لاکھوں ہار جانے پر بچوں کو پانی میں پھینک کرخاتون کی خودکشی۔ تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ چوٹ اوپل میں ایک خاتون نے اپنے دونوں بچوں کو واٹرسمپ میں پھینک دیا اورخود بھی چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ مرنے والوں کی شناخت ملیکارجن نگرکی رہنے والی راجیشوری (28) سال اوراس کے بچوں انیرودھ (5) سال اور ہرش وردھن (2) سال کے طورپرکی گئی ہے۔ منگل کی شام جب خاتون کا شوہر گھر پر نہیں تھا، راجیشوری نے اپنے دونوں بچوں کو پانی میں پھینک دیا اورخود بھی کود گئی جس کے نتیجہ میں ان تینوں کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ راجیشوری اپنے موبائل فون پر لوڈو گیم کھیلتی تھی اور اپنے رشتہ داروں سے اس نے 4 لاکھ روپے قرض حاصل کیا تھا۔ شبہ ہے کہ قرض دینے والوں نے اس پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا جس کی وجہہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button