ایجوکیشن

اُردو ٹیچرس اسو سی ایشن تلنگانہ کی نارائن پیٹ ضلع ایجوکیشن آفیسر سے تحریری نمائندگی

نارائن پیٹ: اُردو ٹیچرس اسو سی ایشن تلنگانہ ضلعی شاخ نارائن پیٹ کے صدر جناب فضل الّٰرحمٰن کی صدرات میں یونین کا ایک وفد جن میں UTA-TSکے ریاستی صدر جناب خواجہ قطب الدین و دیگر ضلعی صدور و جنرل سکریڑیز،نے آن لائن پر پیش کردہ اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست میں اُردو میڈیم کی مخلوعہ جائیدادوں پر تلگو میڈیم کے زمرے میں پیش کیا گیا ہے جس کی نشاندہی کرتے ہوئے نارائن پیٹ ضلع ایجوکیشن آفیسر جناب ڈاکٹرشیخ لیاقت علی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے اُردو اساتذہ کے مسائل کو فی الفور حل کرنے کی اپیل کی ۔

 

انہوں نے کہا کہ ضلع پریشد ہائی اسکول بوائز اُٹکور کے اُردو میڈیم کی دو مخلوعہ جائیدادیں جن میں SA(English) اور SA (Telugu) کو تلگو میڈیم زمرے میں شامل کرتے ہوئے بتایا گیا ہے ۔اُسی طرح ضلع پریشد ہائی اسکول اُردومیڈیم ، مدّور اور کوسگی کے اسکولوں کے SA(English)اورSA (Telugu)جائیدادوں کی تصحیح کی نمائندگی کی گئی چونکہ یہ تمام پوسٹ اُردو میڈیم کے بجائے تلگو میڈیم میں پیش کی گئی ہیں۔

 

اس موقع پر اردو ٹیچرس اسوسی ایشن محبوب نگر کے ضلعی صدر جناب محمد۔ سلام خاں ،جنرل سکریٹری جناب انصاری بن احمد، نارائن پیٹ ضلعی جنرل سکریٹری جناب محمد محی الدین احمد، خازن جناب محمد۔ عثمان اور اردو ٹیچرز یونین کے دیگر اراکین اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے ذمہ داران اُردو کی ترقی میں اور اُردو اساتذہ کے مسائل کے حل میں کافی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان اساتذہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ یہ تنظیم آج اُردو کے کاز میں اہم رول ادا کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button