نارائن پیٹ کے بارگاہِ حضرت سید شاہ تقی سبزپوش قادری رحمة اللہ علیہ مـیں جلسہ استقبال ماہ رمضان کا انعقاد

نارائن پیٹ: 04 مارچ (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر پر واقع بارگاہِ حضرت سید شاہ تقی سبزپوش قادری رحمة اللہ علیہ مـیں ماہانہ واری محفل ذکر و نعت ﷺ کے موقع پر استقبال ماہ رمضان سے منسوب ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد عمل میـں لایا گیا جسکی سرپرستی حضرت سید شاہ غیاث الدین قادری صاحب سجادنشین بارگاہِ تقی بابا رحمة اللہ علیہ نے کی
اس موقع پر مولانا فاروق بن مخاشن امام وخطیب مسجدعمر بن خطاب نے خطاب کرتے ہوے کہا ماہ رمضان کا استقبال کرنے والے بڑے خوش نصیب ہیں کیونکے ہم تمام ہی دنیامیں ﷲ کے مہمان کا استقبال کرتے ہیں اور آسمانوں پر اللہ کی مغفرت اور جنت ماہ رمضان کا استقبال کرنے والوں کااستقبال کرتی ہے اور جو بندے ماہ رمضان کی آمد کے بعد اسکی قدر کرتے ہیں ﷲ رب العزت اعلی انعامات سے انکو نوازتا ہے بعد ازاں محفل نعت کا انعقاد عمل میں آیا جسکا آغاز سید تقی مصطفی رابع قادری جانشین سجادہ کی قرأت کلام پاک سے ہوا اور کئ مداح رسول ﷺ نے نعت اور منقبتی کلام پیش کئے تاہم صلاۃ و سلام کے بعد حضرت سجادہ نشین صاحب کی دعا پر محفل کا اختتام عمل میں آیا اور تبرک شربت تقسیم کیا گیا۔