جرائم و حادثات

سوشل میڈیا کیلئے ریلز بنانے پر شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

نئی دہلی۔ ایک شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کر دیا کیونکہ وہ سوشل میڈیا کیلئے ریلز بنارہی تھی۔یہ واقعہ کولکتہ میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ اپرنا اور پریمل کی چند سال قبل شادی ہوئی تھی۔ اس جوڑے کو دو بچے بتائے گئے ہیں۔

 

اپرنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا کے لیے ریلز بنانے میں صرف کررہی تھی اور اس کے ہزاروں فالوورز تھے۔ وہ بعض افراد سے فون پر مسلسل بات کیا کرتی تھی۔ شوہر نے اپنی بیوی کو ریلز بنانے اور اجنبی افراد سے بات کرنے سے منع کیا لیکن وہ نہیں مانی۔

 

اس مسئلہ پر ان کے درمیان مسلسل جھگڑے ہو رہے تھے۔شوہر کے لاکھ منع کرنے کے باوجود بھی اپرنا کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس پر برہم پریمل نے اپنی بیوی کے کردار پر شک کرنا شروع کر دیا اور اس نے گلا کاٹ کر اپنی بیوی کا قتل کر دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button