مضامین

بارہ بنکی :موضع سندھیا مئو میں عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)گزشتہ شب موضع  سندھیا مئو میں ایک نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا  جسکی صدارت حاجی محمد زبیر نے اور نظامت کے فرائض غفران کامل نے انجام دیئے
 سر پرست مشاعرہ حافظ محمد اقبال رہے
مہمان خصوصی کے طور پر بلاک پرمکھ گیانو سنگھ  نے شرکت کی۔قاری آفتاب  عالم کی
تلاوت سے مشاعرہ کا آغاز ہوا۔
مشاعرہ میں پڑھے گئے اشعار نذرِ قارئین ہیں۔
نہ تو لندن نہ تو پیرس نہ تو امریکہ میں
 دیکھنی خلد اگر ہے تو مدینہ چلئے
قاری پرویز یزدانی
بسالے  اپنے جو قرآن پاک سینے میں
ہاں اس پہ نار جہنم حرام ہو جائے
 شرافت بسوانی
ہوں مریض عشق احمد نہ کرو علاج میرا
یہ مرض ہے ایسا جسکی کہیں  بھی دوا نہیں ہے
حسان ساحر
میرے سرکار کا مل جائے پسینہ جس کو
ایسے انسان کو خوشبو کی ضرورت کیا ہے
نعمان افضل رامپوری
جس کے لبوں پہ یاروں مدحت ھے مصطفی کی
 اس پر یقین جانو رحمت ہے مصطفی کی
طالب اعلی پوری
 رات دن بس یہی تمنا ہے
دید  خیر الانام   ہو  جائے
غفران کامل
اس کے علاوہ سمیع اللہ جھارکھنڈی، کامران اکمل ،  لئیق بابو ، ساحل بسوانی ،نے بھی اپنا  کلام پیش کیا۔مشاعرہ میں خاص طور پر  منی انصاری،  مزمل نیتا ،اعجاز انصاری، ذیشان انصاری ،احسان انصاری ابو حزیفہ، محمد عادل ، ابوشحمہ موجود رہے آخر میں کنوینرمشاعرہ کامران اکمل نے تمام لوگوں  کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button