جنرل نیوز

جماعت اسلامی کے 75 سال کی تکمیل پر مولانا حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کا معززین شہر نظام آباد سے خطاب

جماعت اسلامی ہند ایک تحریک ہے جس کا نصب العین اقامت دین 

 امت مسلمہ میں دین کا مکمل شعور پیدا کرتے ہوئے مایوسی کے اندیشوں سے نکالنا چاہتی

 مولانا حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کا معززین شہر نظام آباد سے خطاب

نظام آباد : 14 / مارچ ( اردو لیکس ) جماعت اسلامی ہند ایک تحریک ہے جس کا نصب العین اقامت دین ہے جس کا حقیقی محرک رضائے الہی اور فلاح آخرت کا حصول ہے۔ بندگان خدا کو اس کی جانب دعوت دینے کیلئے وجود میں آئی اللہ کے دین کو قائم کرنا ہی اس کا نصب العین ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مولانا حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے جماعت اسلامی ہند کے 75 سالہ جدو جہد کے تناظر میں معززین شہر کے ساتھ انٹگرل فاؤنڈیشن اسکول بودھن روڈ نظام آباد کے احاطہ میں منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا پروگرام کا آغاز عبدالملک ذاکر کی قرآت کلام سے ہوا

 

مولانا حامد محمد خان نے جماعت اسلامی ہند کے قیام سے لیکر 75 سال کے مکمل ہونے کے تناظر میں اس کے اہم نکات کا اختصار اور جامع انداز میں احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی جماعت اسلامی حضرت مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ کی سوانح عمری بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی بھلائی اور اسلام کی خدمت کیلئے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک صحافی کی حیثیت سے کیا متعدد اخبارات میں مدیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی جن میں قابل ذکر مدینہ، تاج اور جمعیت العلماء ہند کا الجمعیت شامل ہے مولانامحمد علی جوہر نے بھی سید مودودی کو اپنے اخبار ہمدرد میں کام کرنے کی دعوت دی تھی لیکن انہوں نے اس کو قبول نہیں کیا۔ سیاسی اختلافات کی بناء پر انہوں نے روز نامہ الجمعیت سے علیحدگی اختیار کر لی انہوں نے کہا کہ سیاسی تصورات میں سید مودودی مولانا جوہر کے خیالات سے زیادہ ہمہ آہنگ تھے

 

مولانا محمد علی جوہر نے دہلی کی جامع مسجد میں تقریر کی جس میں بڑی دردمندی کے ساتھ انہوں نے اس ضرورت کا اظہار کیا کہ کاش کوئی شخص اسلام کے مسئلہ پر جہاد کی پوری وضاحت کریں تا کہ اسلام کیخلاف جو غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہے وہ ختم ہو جس پر مولانا مودودی نے جہاد فی اسلام کی کتاب لکھی اور حیدرآباد میں قیام کے زمانہ میں انہوں نے اصلاح قوم کے مقصد سے ترجمان القرآن جاری کیا مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کا ایک دستور ہے جس کے تحت سارے کام انجام دیئے جاتے ہیں

انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند کی 44 ذیلی تنظیمیں ہے جن میں قابل ذکر دعوت اسلامی ، خدمت خلق تعلیمی وطبی ادارے، بلاسودی بینکس ، طلباء ونو جوانوں کی تنظیم ایس آئی او کے علاوہ دیگر شامل ہے ۔ مولانا حامد محمد خان نے اس بات پرافسوس کا اظہار کیا کہ سابق سلطنتوں کے حکمرانوں نے تبلیغ اشاعت دین کیلئے بالخصوص قرآن کے تراجم کو مختلف زبانوں میں تیار نہیں کیا۔ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مختلف زبانوں میں اس کے تراجم کئے گئے ۔ ملک وملت کے خدمت کیلئے جماعت اسلامی کو افرادی وسائل کی ضرورت ہے جماعت اسلامی ان تمام کاموں سے اللہ کے بندوں تک اللہ کا پیغام پہونچانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ میں دین کا مکمل شعور پیدا کرتے ہوئے مایوسی کے اندیشوں سے نکالنا چاہتی ہے۔ ملک میں غیر مسلموں کے درمیان اسلام اور مسلمانوں کے سلسلہ میں جو غلط فہمیاں پھیلی ہوئی ہے ان کے ازالہ کی کوشش کر رہی ہے۔

 

ملک وملت کے اہم مسائل پر بروقت آواز بلند کرتی ہے۔ انہوں نے عامتہ المسلمین سے خواہش کی کہ وہ جماعت اسلامی کا بھر پور تعاون کریں ۔ اس اجلاس کو ماہرین تعلیم عبدالرشید، عبدالبصیر، محمد قاسم ایڈوکیٹ ، نعیم قمر ایڈیٹر عوام ٹی وی، خواجہ نصیر الدین ، یحیی ظفر نے بھی مخاطب کیا ۔ آس موقع پر شہ نشین پر احمد عبدالحلیم، مفتی شمیم، منظور محی الدین قائدین جماعت اسلامی ظیہر الدین صدر ایم پی جے موجود تھے پروگرام کی کاروائی کنوینر عمیر احید نے چلائی‌ ریاض تنہا عارف انصاری نے مہمانوں کا استقبال کیا ‌نشست کے اختتام کے بعد معززین کے لئے عشائیہ ترتیب دیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button