نیشنل

بیوی کے میکہ سے واپس نہ آنے پر برہم شوہر نے سسرالی مکان کو آگ لگا دی _ 5 افراد زندہ جل کر ہلاک

نئی دہلی _ 18 اکتوبر ( اردولیکس) بیوی کے میکہ سے واپس آنے سے انکار پر مشتعل شوہر نے سسرالی مکان کو آگ لگا کر خاندان کے پانچ افراد کو  زندہ جلا دیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پنجاب کے ضلع جالندھر میں پیش آیا۔  تفصیلات کے مطابق 30 سالہ کلدیپ سنگھ نامی شخص  کی بیوی جو کہ بچے کو جنم دینے میکہ گئی تھی نے اس کے پاس آنے سے انکار کردیا۔ پرمیت کور اپنے دو بچوں کے ساتھ گزشتہ پانچ چھ ماہ سے اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی ۔ لدھیانہ کے خورشیدور گاؤں کے کلدیپ سنگھ نے گھر واپس آنے کی بیوی سے کئی مرتبہ درخواست کی ۔ لیکن اس نے واپس جانے سے انکار کر دیا، بیوی کی شکایت تھی کہ  وہ اسے اور بچوں کو مارتا ہے۔

 

جالندھر پولیس نے بتایا کہ جب اس کی بیوی اور خاندان کے چار افراد سو رہے تھے، اس وقت کلدیپ اپنے آدمیوں کے ساتھ سسرالی مکان پہنچا اور کلدیپ نے پٹرول چھڑک کر گھر کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود پانچ افراد زندہ جل گئے۔مرنے والوں میں دو معصوم بچے، بیوی ،ساس اور سسر شامل ہیں پولیس نے  حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button