این آر آئی

تلنگانہ کے 5 باشندوں کو دبئی جیل سے رہا کیا جائے _ متحدہ عرب امارات کے سفیر سے وزیر تارک راما راو کی اپیل

حیدرآباد ۔ 14۔ مارچ (اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر انڈسٹریز  و آئی ٹی تارک   راما راؤ نے حکومت متحدہ عرب امارات سے اپیل کی ہے کہ وہ تلنگانہ کے ان 5 باشندوں کو رہا کرے جنہیں 2005 ء میں ایک نیپالی شہری ڈی پر ساد رائے کی موت کے سلسلہ میں دبئی میں جیل میں رکھا گیا ہے

 

متحدہ عرب امارات کے سفیر عبد النصیر الشالی نے پیر کو وزیر تارک راما راو سے ملاقات کی اس موقع پر تارک راما راو نے انہیں کیس کی تفصیلات حوالے کیں ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع سرسلہ کے ایس ملیش ، ایس روی، این وینکٹ، ڈی لکشمن اور ایس ملمنو کو دبئی کی جیل میں رکھا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے قانون شریعت کے مطابق متوفی کے خاندان نے 15 لاکھ روپے کے معاوضہ کی بنیاد پر ان افراد کو معاف کر دینے سے اتفاق کر لیا ہے۔ سابق میں خود انہوں ( تارک را ما راؤ) نے نپیال کا دورہ کرتے ہوئے متوفی کے افراد خاندان سے ملاقات کی تھی۔

 

قانون شریعت کے مطابق دیت کے تحت متوفی کے افراد خاندان اگر خون بہا قبول کرتے ہوئے رہائی کے مکتوب پر دستخط کرتے ہیں تو ایسی صورت میں قصور وار افراد کو رہا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2013ء میں ہی متوفی کے افراد خاندان سے درکار دستاویز حاصل کرتے ہوئے حکومت دبئی کو پیش کر دیا گیا اور یہ معاملہ ہنوز دونوں ممالک کے سفارت خانے میں زیر التوا  ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button