جرائم و حادثات

وزیراعظم کے جلسہ سے واپسی کے دوران حادثہ 10 خواتین زخمی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی کے جلسہ میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں 10 خواتین زخمی ہوگئیں۔ مدھیہ پردیش کے شیوپور میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کل نامیبیا سے چیتوں کو ہندوستان لانے کے موقع پر ایک جلسہ سے خطاب کیا، جلسہ میں شرکت کیلئے خواتین کی کثیرتعداد وہاں پہنچی تھیں، جلسہ ختم ہونے کے بعد جب سبھی اپنے اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئے۔ اس دوران خواتین سے بھری ہوئی ایک بس حادثہ کی شکار ہو گئی۔ بس الٹنے کے نتیجہ میں بس میں سوار 10 خواتین زخمی ہو گئیں جنہیں علاج کیلئے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بس میں 30 خواتین سوار تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button