جنرل نیوز

نظام آباد برقی بحران پر چیف منسٹر ریونت ریڈی سے سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس کی موثر نمائندگی

نظام آباد:9/مئی (اردو لیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی نظام آباد پارلیمانی کانگریس امیدوار مسٹر ٹی جیون ریڈی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں روڈ شو اور نہرو پارک نظام آباد پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں عوام سے خطاب کے بعد نظام آباد سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس نے نظام آباد شہر بالخصوص بلدی ڈویژن نمبر58 کے تجارتی مراکز نہرو پارک، بودھن روڈ، آعظم روڈ، احمدی بازار، برکت پورہ، لائن گلی

 

، دھاروگلی، بڑا بازار علاقوں میں برقی بحران اور آئے دن برقی مسدودی سے ہورہی عوامی مشکلات پر مشتمل ایک تحریری یادداشت چیف منسٹر ریونت ریڈی کو پیش کرتے ہوئے برقی بحران پر قابو پانے اور برقی مسدودی کے سلسلہ کو ختم کرنے کیلئے ٹرانسکو انجینئرس و عہدیداروں کو ہدایت دینے کی اپیل کی۔ سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس جو چیف منسٹر ریونت ریڈی کے روڈ شو پروگرام اور گاڑی کے جلوس میں شامل تھے اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے برقی بحران کے سلسلہ میں موثر نمائندگی کی۔

 

اس موقع پر روڈ شو پروگرام میں حکومتی مشیر محمد علی شبیر، پی سی سی ورکنگ صدر و ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ، کانگریس پارلیمانی امیدوار ٹی جیون ریڈی، سابقہ ریاستی وزیر بودھن ایم ایل اے سدرشن ریڈی، اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button