جنرل نیوز

مدرسہ روضۃ العلوم بودھن کا عظیم الشان سالانہ جلسۂ دستار بندی و استقبال رمضان _ کامیاب بنانے کی اپیل 

ضلع جنرل سکریٹری جمعیة علماء نظام آباد مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی نے تمام مسلمانان شہر نظام آباد بودھن واطراف سے اپیل کی وہ ہر منڈل گاوں اورشہر میں دینی مدارس کے اختتامی سال کے موقع سے اجلاس منعقد ہورہے ہیں اکابرعلماء کے خطابات ہورہے ہیں اسی طرح بودھن کا قدیم دینی اقامتی ادارہ مدرسہ روضتہ العلوم کے زیراہتمام انشاءاللہ بتاریخ 20/مارچ2023۔بروزپیر بعد نمازِ مغرب مدرسہ روضۃالعلوم نئ کالونی شکر نگر چوراہا بودھن، ضلع نظام آباد میں ایک اجلاس بعنوان جلسۂ دستار بندی و استقبال رمضان، منعقد ہوگا،جس میں مہمان خصوصی،ریاست کی مشہور ومعروف شخصیت شہنشاہ خطابت مفسر قرآن پیر طریقت حضرت اقدس الشاہ مولانا محمد ظلال الرحمن صاحب فلاحی مدضلہ العالی ،اوردکن کے ممتاز عالم دین واعظ شیریں بیاں مصلح امت حضرت مولانا احمد عبیدالرحمن اطہر صاحب قاسمی وندوی مدظلہ العالی ،حیدرآباد خصوصی خطاب فرمائیں گے

 

اوربزرگ عالم دین حضرت مولانالئیق احمد صاحب قاسمی امام وخطیب جامع مسجد شکرنگراور اسی طرح محبوب العلماء والصلحاء عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی مدضلہ العالی ،حیدرآباد مولانا سید سمیع اللہ صاحب ناظم مدرسہ مظہر العلوم،امام وخطیب مکہ مسجد نظام آبادکے خطابات ہوں گےاس موقع پر مولانا مفتی عبدالماجد صاحب قاسمی ناظم مدرسہ دارالقرآن و صدر جمیعت علماء چندور نظامت کے فرائض انجام دیں گے نیزخواتین کیلئے پردہ کا معقول نظم رہے گالہذا عامتہ المسلمین سےکثیر تعداد میں مع دوست احباب شرکت و استفادہ کی پر خلوص گزارش کی جاتی ہے مزید تفصیلات کے لئےحافظ راحت خان صاحب کے9866711216،موبائل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button