تلنگانہ

حیدرآباد سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش۔تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آج دوپہر زبردست بارش ہوئی۔ شہر میں آج دوپہر کے بعد آسمان ابر آلود ہو گیا تھا، اس کے بعد گرج چمک کےساتھ بارش شروع ہوگئی۔ حیدرآباد و  سکندرآباد کی کئی مقامات پر زبردست بارش ہوئی جس کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

بارش کی وجہہ سے جہاں شہریوں کو جھلسا دینے والی شدید گرمی سے راحت حاصل ہوئی وہیں کی راہگیروں اور گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جی ایچ ایم سی کے عملے کو پانی کی نکاسی کے کام میں مصروف دیکھا گیا جبکہ ٹریفک پولیس اور لااینڈ آرڈر کا عملہ بھی متحرک دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button