نیشنل

ایک ہندو لڑکی کے بدلے دس مسلم خواتین کو پھنسانے سری رام سینا کے سربراہ کا مشورہ

بنگلورو: کرناٹک کے شری رام سینا کے سربراہ پرمود متالک نے پی ایم مودی کے نام پر ووٹ مانگنے والے لیڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کاروار میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ووٹ مانگنے والے بی جے پی لیڈروں کو چپل سے مارنا چاہئے۔ متالک نے 23 جنوری کو اعلان کیا تھا کہ وہ کرکلا سے آزاد امیدوار کے طور پر اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔

باگل کوٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے متالک نے کہا تھا کہ ہم واضح طور پر جانتے ہیں کہ کرناٹک میں کیا ہو رہا ہے اور میرے پاس اس کا حل ہے۔ اگر ہم ‘لو جہاد’ میں ایک ہندو لڑکی کو کھو دیتے ہیں، تو ہمیں اس کا بدلہ لینے کے لیے 10 مسلم خواتین کو پھنسانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو شری رام سینا ایسے لوگوں کو تحفظ اور روزگار بھی فراہم کرے گی۔ ہمیں اپنے مذہب کو بیرونی طاقتوں سے بچانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button