تلنگانہ

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کیس۔کویتا کو سپریم کورٹ سے ملی بڑی راحت

نئی دہلی: چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ کی دختر اور رکن قانون ساز کونسل کویتا کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔ عدالت نے کویتا کو اس مہینے کی 26 تاریخ تک سمن جاری نہ کرنے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت دی ہے۔

 

 

واضح رہے کہ نلینی چیمبرم کی طرح انہیں بھی راحت دینے کی خواہش کرتے ہوئے کویتا عدالت عظمی سے رجوع ہوئی۔ کویتا کی درخواست پر سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ایڈوکیٹ سے رد عمل ظاہر کرنے کی خواہش کی

 

 

جس پر ایڈیشنل سولیسٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس پس منظر میں 26 ستمبر تک سمن جاری نہ کرنے کی عدالت نے ہدایت دی۔ یہاں یہ ذکر بےجا نہ ہوگا کہ کویتا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایک بار پھر نوٹس جاری کی گئی تھی اور انہیں آج حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔

 

 

واضح رہے کہ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے خواتین سے ان کے گھر میں ہی پوچھ تاچھ کرنے اور ان قواعد پر عمل کرنے کی خواہش کرتے ہوئے کویتا کی جانب سے پہلے سے ہی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی جو زیر سماعت ہے۔

 

 

کویتا اب تک تین مرتبہ ای ڈی کے روبرو حاضر ہو چکی ہیں ان کے خلاف ابھی تک کسی بھی طرح کے شواہد وضع نہیں کیے گئے اور ایک مرتبہ پھر انہیں نوٹس جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button