جرائم و حادثات

دسویں جماعت کی طالبہ حاملہ۔ تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد۔ ضلع رنگا ریڈی میں ایک شخص نے دسویں جماعت کی طالبہ کا جنسی استحصال کیا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہو گئی۔

 

پورا معاملہ یہ ہے کہ چیوڑلہ سے تعلق رکھنے والی دسویں جماعت کی طالبہ کو بہلا پھسلا کر سدرشن نامی شخص نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جنسی استحصال کے نتیجہ میں طالبہ حاملہ ہو گئی، طالبہ کے حاملہ ہونے کے بعد سدرشن نے اس کا حمل ساقط کروا دیا اور لڑکی کی طبیعت بگڑ گئی، اسے علاج کیلئے ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔

 

لڑکی کے باپ کی شکایت پر متعلقہ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزم سدرشن شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button