جنرل نیوز

نظام آباد میں سیول رائٹس اسوسی ایشن کا قیام ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل ڈاکٹر شیخ محمد عثمان کا خطاب 

ملت و انسانیت اور مظلوم کی مدد و انصاف کیلئے درد مند حضرات آگے آئیں 

نظام آباد 19/ مارچ ( اردو لیکس ) بانی رکن اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائیٹس و ریاستی سکریٹری جماعت اسلامی ہند ڈاکٹر شیخ محمد عثمان نے کہا کہ ملک کے حالات کے پیش نظر مختلف شعبہ حیات سے وابستہ حضرات ملک ملت انسانیت اور مظلوم کی مدد حق و انصاف کیلئے آگے آئیں اور قانونی دائرے میں رہ کام کریں ڈاکٹر شیخ محمد عثمان آج شہری حقوق کے تحفظ کی جانب سے انٹیگرل فاونڈیشن اسکول بودھن روڈ نظام آباد میں منعقدہ خصوصی نشست سے مخاطب تھے

 

انہوں نے کہا کہ سیول رائیٹس اسوسی ایشن ملک کے (17) ریاستوں میں قائم کی گئی جو (7 )مختلف نکات شہری حقوق کا تحفظ ، مظلوم کی مدد قانونی امداد ، شعور بیداری سماجی جدوجہد تربیتی پروگرام جیسے نکات کے تحت بے لوث کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس اسوسی ایشن میں قانون دانوں ، صحافیوں دانشوروں اور سماجی انصاف پسند جہد کاروں کو بلا تفریق شامل کیا جائے گا جو کسی بھی سڑکوں پر احتجاج یا دھرنے نہیں دے گی صرف قانون کے دائرے میں رہ کر مظلوم و ضرورتمندوں کی مدد کرے گی اور جہاں کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو اسکی تفصیلی طور پر تحقیقات کرتے ہوئے مظلوم کی ہر طرح سے مدد کرے گی

 

ڈاکٹر شیخ محمد عثمان نے بتایا کہ تلنگانہ ریاست حیدرآباد میں جناب برکت علی خان کی صدارت میں سیول رائیٹس ایسوسی ایشن کا قیام گزشتہ (4) ماہ قبل ہی عمل میں لایا گیا اور اسی طرح نظام آباد میں بھی سیول رائیٹس اسوسی ایشن کا قیام عمل میں لا کر ایک ذمہ دار و حرکیاتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی اسکے علاوہ کریم نگر, کھمم اور ورنگل ضلعوں میں بھی اسوسی ایشن قائم کیا جائے گا جسمیں امن و انصاف پسند سماج کا درد رکھنے والے احباب کو شامل کیا جائے گا قبل ازیں خواجہ نصیر الدین صدر ضلع جماعت اسلامی ہند نظام آباد اور محمد حبیب علی ایڈوکیٹ نے خیر مقدم کرتے ہوئے سیول رائیٹس اسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا

 

مسرز محمد قاسم ایڈوکیٹ نے سیول رائیٹس وہیومن رائیٹس کے عنوان پر روشنی ڈالی محمد جنید علی ایڈوکیٹ نے قدیر خان کی پولیس حراست میں ہلاکت اور بڑھتے ہوئے پولیس ظلم و زیادتیوں کو بیان کیا محمد احتشام صدیقی نے نوجوان نسل میں ذمہ داریوں کا احساس جگاتے ہوئے ان میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا بعد ازاں نظام آباد کیلئے اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائیٹس کی ایگزیکٹیو کمیٹی متفقہ طور پر تشکیل دی گئی

 

جسمیں صدر محمد قاسم ایڈوکیٹ نائب صدور محمد جنید علی ایڈوکیٹ، محمد خالد سکریٹری عبد الستار خان امجد ، جوائینٹ سکریٹریز شہناز بیگم ایڈوکیٹ، محمد احتشام صدیقی خازن امجد علی ایڈوکیٹ ارکان عاملہ میں نور جہاں ایڈوکیٹ ، ناہیدہ فردوس پرنسپل ٹمریز ، حبیب علی ایڈوکیٹ سے اور اڈوائیزر بور ڈ ممبران خواجہ محمد نصیر الدین ، احمد علی خان سینئر جرنلسٹ نوید اقبال رکن حج کمیٹی ، ڈاکٹر بنجامن کو شامل کیا گیا، نو منتخبہ کمیٹی نے متفقہ طور پر انتخاب کئے جانے پر اظہار تشکر کیا اور نظام آباد شہر میں اگلی میٹنگ 2 اپریل 2023ء کو منعقد کرنے کا اعلان کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button