تلنگانہ

تلنگانہ کے شہر نظام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ _ مدرسہ معھدال اشرف مالا پلی کے دو طلباء آسمانی بجلی گرنے سے زخمی، عامتہ المسلمین سے صحت یابی کیلئے حافظ لئیق خان صدر جمعیت علماء نظام آباد کی اپیل

نظام آباد _ 19 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے شہر نظام آباد مالاپلی  میں واقع ایک دینی مدرسہ کے  دو طلباء آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے بموجب ہفتہ کی شام  اچانک موسم کی تبدیلی کے باعث نظام آباد شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری اور بارش ہوئی ۔ اس کے ساتھ ہی آسمانی  بجلی مدرسہ معھدال اشرف کے احاطہ میں گر پڑی ۔اس واقعہ میں مدرسہ معھدال اشرف کے  دو طلباء شدید ہو گئے۔   زخمی ہونے والے طلباء کے نام فتح اللہ، رضوان بتائے گئے  ہیں

 

جن میں فتح اللہ شدید زخمی بتائے گئے ہیں جنھیں علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ اس دوران خادم مدرسہ معھدال اشرف حافظ لئیق خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مدرسہ معھدال اشرف مالا پلی نظام آباد کے دو طلباء رضوان اور محمد فتح اللہ دانش اور نماز عصر کی تیاری کر رہے تھے  اچانک بارش  تیز ہواؤں کے ساتھ بجلی کے گرنے سے دو طلباء اس کی زد میں آگئے ۔جن میں فتح اللہ شدید زخمی ہوئے ہیں ابھی حیدرآباد کے ہاسپٹل میں شریک ہوئے ہیں اور زیر علاج ہیں اور وہ خود بھی شخص طور پر مریض کے ہمراہ حیدرآباد میں ہاسپٹل میں موجود ہیں طالب علم کی عمر 13سال ہے

 

اللہ تعالیٰ کے فضل سے صحت میں تھوڑی سی بہتری بھی آرہی ہے مزید بہتری اور مکمل صحت یابی کیلئے عامتہ المسلمین سے عاجزانہ درخواست کی جاتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button