نیشنل

رائچورشہری جلقے سے اقلیتوں کو ٹکٹ نہ دینےپرسنگین نتائج کاانتباہ

رائحور: رائچور:کرناٹک کےرائچورمیں کانگریس کی ٹکٹ کولیکراقلیتوں میں کافی تجسس پایاجارہاہے۔اسی طرح اقلیتوں کوچھوڑکردیگرطبقےکےلیڈروں کوٹکٹ دینےسےمتعلق خبروں اورافواہوں کےتعلق سےمسلم نوجوانوں میں شدیدغم وغصہ دیکھاجارہاہے۔اس سلسلے میں رائچورشہرمیں آج اقلیتی نوجوانوں کاایک اجلاس منعقدہوا۔

اس موقع پر کانگریس کےمعروف نوجواں لیڈراورسماجی کارکن فیصل خان نےکہاکہ رائچورمیں پھرایک بار اقلیتوں سےکانگریس کی ٹکٹ چھیننے کی سازش کی جارہی ہے۔انہوں کہاکہ دیگر حلقوں میں مسلماں ایمانداری کےساتھ کانگریس کوووٹ دیتےہیں۔لیکن جب اقلیتوں کوٹکٹ دینےکی بات آتی ہےتو سیکولرلیڈر انجان ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رائچور میں اقلیتوں کے تقریبا80 ہزارووٹ ہیں۔اوریہاں سے مسلم لیڈرکی کامیابی یقینی ہے۔انہوں نے کہاکہ رائچورسے اقلیتوں کوٹکٹ نہ دینےپررائچورضلع کے دیگرحلقوں میں کانگریس کوسنگین نتائج کاسامناکرناپڑسکتاہے۔

اس موقع پر کرانتی یوگی سری بسویشورا سیوا سنگھ کےبانی کے راجیش کمارنےکہاکہ کانگریس پارٹی عین انتخابات کےقریب اقلیتوں کوٹکٹ دیتی ہے۔جس سے امیدواروں کوجیتنےمیں کافی دشواری ہوتی ہے۔انہوں نےبتایاکہ تقریباایک ماہ قبل ٹکٹ دیاجاتاہےتو جیت کےلئے اچھی طرح سے تیاری کی جاسکتی ہے۔میٹنگ میں رائچورشہرکےمختلف وارڈوں کےنوجوانوں نے شرکت کی۔اور اقلیتوں کوٹکٹ دینےکامطالبہ کرتےہوئےنعرےبلندکئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button