جنرل نیوز

کھمم شہر میں کانگریس پارٹی کا زبردست احتجاجی دھرنا ، کے ٹی آر کا پتلہ نذر آتش _ کانگریس قائدین اور پولیس کے درمیان دھکم پیل

کھمم _ تلنگانہ کے کھمم شہر میں کھمم ضلع کانگریس صدر درگا کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کی قیادت میں ٹی ایس پی ایس سی گروپ 1 پیپر لیک کے خلاف کانگریس قائدین نے زبردست احتجاجی پروگرام منعقد کیا کانگریس آفس کھمم سے ریالی نکال کر کھمم کے قدیم آر ٹی سی بس اسٹینڈ کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا اور کار گزار صدر بی آر ایس پارٹی و ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق تارک راما راؤ کا پتلہ نذر آتش  کیا گیا پولیس اور کانگریس قائدین کے درمیان دھکم پیل بھی دیکھیں گئے

 

اس موقع پر درگا اور محمد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھچلے 6 سال سے تلنگانہ حکومت میں پیپر لیک کا سلسلہ جاری ہے جس کے ذمدار ریاستی حکومت ہے کانگریس قائدین نے تارک راما راؤ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ کررہی ہے آنے والے انتخابات میں عوام تلنگانہ حکومت کو زبردست سبق سکھائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button