جنرل نیوز

کھمم میں اسمبلی کی انتخابی مہم کا عملاً آغاز _ بی آر ایس پارٹی کارکنوں سے وزیر اجئے کمار کا خطاب

ریاستی وزیر اعلی کے سی آر اور کے ٹی آر کے ہدایت پر دوستانہ تعلقات پروگرام کے تحت آج کھمم میں کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے کھمم شہر کے 16ڈویزنوں کے کارپوریٹرس اور پارٹی کارکنان کے ہمراہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو پروان چڑھاتے ہوئے عوام کے قریب ہو کر کام کریں واضح رہے کہ کھمم کے سابقہ رکن پارلیمنٹ پی سرینواس رڈی جو بی آر ایس کے علاحدہ ہوکر متحدہ کھمم ضلع میں بڑے پیمانے پر جلسہ منعقد کرتے ہوئے عوام کو اپنے طرف راغب کرنے کی بھرپور کوشش میں مصروف ہیں

 

یہ ذکر یہاں بے محل نہ ہوگا کہ پی سرینواس ریڈی اور موجودہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کے درمیان سخت اختلافات چل رھے ہے مگر یہ بات واضح ہے کہ سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم پی سرینواس رڈی کا متحدہ کھمم ضلع میں مضبوط موقف ہے پی سرینواس ریڈی سے مقابلہ کرنے کے لئے پی اجےکمار بھی متحدہ کھمم ضلع دوستانہ تعلقات کے جلسے منعقد کررہے ہے عوام کو بی آر ایس پارٹی کے قریب کرنے کے لئے بہر حال متحدہ کھمم ضلع میں عملاً عام انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی باذوق ذرائع کے اطلاع کے بموجب ریاستی وزیر اعلی کے سی آر اور کے ٹی آر متحدہ کھمم ضلع کو لیکر متفکر ہیں اس لیے کہ کھمم ضلع میں کانگریس کا موقف بہت مضبوط ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button