جرائم و حادثات

نظام آباد 3ٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں علی حسین کا قتل 

نظام آباد:29/مئی (اردو لیکس ) تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے 3ٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں (38) سالہ علی حسین ساکن آصف آباد ضلع کا بے رحمانہ قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے بموجب علی حسن گذشتہ 15سال قبل چندری نرملا سے محبت کرتے ہوئے شادی کی تھی

 

۔ انھیں دو لڑکے ہیں مابعد علی حسین روزآنہ شراب پی کر بیوی سے جھگڑا و مارپیٹ کرتا رہتا تھا جس کی وجہہ سے اس کی بیوی چندری نرملا اسے چھوڑ کر اپنے ماں باپ کے گھر چلی گئی اور گذشتہ 5سال سے وہیں رہنے لگی۔ اس دوران علی حسین نظام آباد کی رہنے والی ایک خاتون کے ساتھ زندگی گذارنے لگا علی حسین کا گذشتہ اتوار کو ایک خاتون کے ساتھ جھگڑا ہوگیا اس خاتون اور اس کا شوہر اور شتہ دار مل کر علی حسین کی زبردست پٹائی کردی

 

جس سے علی حسین شدید زخمی ہوگیا اسے سرکاری دواخانہ نظام آباد میں شریک کیا گیا جہاں پر وہ علی حسین دوران علاج دم توڑ دیا۔ علی حسین کے افراد خاندان کی شکایت پر IIIٹاون پولیس کیس درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button