جرائم و حادثات

ضلع رنگاریڈی میں بس اور کار میں تصادم 3 ہلاک

حیدرآباد۔ آر ٹی سی بس اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ ضلع رنگاریڈی آمنگل منڈل کے رام ننتلہ کے مضافات میں پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد سری سیلم ہائی وے پر بس اور کار ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔

 

اس حادثہ میں مرنے والوں کی شناخت 35 سالہ ورا پرساد، 26 سالہ میگاوت نکھیل اور 25 سالہ منی دیپ کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کا تعلق حیدرآباد کے کرمن گھاٹ سے بتایا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار سوار افراد کلوا کرتی سے حیدرآباد کی سمت آ رہے تھے۔ حادثہ اس قدر دلخراش تھا کہ کار کے سامنے کا حصہ تباہ ہو گیا اور نعشیں کار میں پھنس گئی تھیں۔

 

پولیس نے جے سی بی کی مدد سے کار میں پھنسی ہوئی نعشوں کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

Adb1

 

متعلقہ خبریں

Back to top button