ہیلت

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ایک اور فلاحی پہل۔ زیبس چیرٹیبل آئی کلینک کا افتتاح

حیدرآباد۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین اور بانی محمد لطیف میموری خان کی والدہ مرحومہ محترمہ زیب النساء صاحبہ کے نام پر قائم زیبس چیرٹیبل پالی کلینک سات برسوں سے جھرہ آصف نگر حیدرآباد میں تجربہ کار و ماہر ڈاکٹرس کی نگرانی میں کام کرہا ہے ، یہاں غریب و نادار افراد کو صرف تیس روپیئوں میں تین دن کی دوا کے ساتھ صحت کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

 

 

اسی خدمت کے سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے، اسی عمارت کی پہلی منزل پر زیبس چیرٹیبل آئی کلینک کا باضابطہ افتتاح عمل میں آیا۔”اس کلینک کا افتتاح مولانا شاہ جمال الرحٰمن صاحب کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ اس موقع پر محمد لطیف میموری خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے فرمایا:”آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے ایک نیا اقدام کیا گیا ہے۔ میری والدہ ماجدہ رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے قائم فلاحی ادارہ، زیبس چیرٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے آنکھوں کے علاج کا یہ خصوصی کلینک شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ غریب و نادار افراد جو امراضِ چشم میں مبتلا ہیں، ان کے علاج کی سہولت کم از کم خرچ پر مہیا کی جائے۔”

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ:”اس کلینک کا افتتاح مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا، جنہوں نے دعا کے ساتھ اس کام کی حدیثِ نبوی ﷺ کی روشنی میں تحسین فرمائی۔ یہ کلینک صرف ایک طبی سہولت نہیں بلکہ عوام کی تعلیم اور زندگی میں بہتری کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔”انہوں نے یاد دلایا کہ سابقہ آئی اے ایس افسر جناب امیراللہ خان صاحب کی زیبس چیرٹیبل پالی کلینک کے دورے کے دوران اُنہوں نے ڈینٹل اور آئی کلینک کی شدید ضرورت پر زور دیا تھا۔ "ان کے مشورے پر ہم نے پہلے ڈینٹل کلینک سیٹ اپ قائم کیا، اور اب آنکھوں کے علاج کے لیے یہ نئی شروعات کی ہے۔ خاص طور پر ایسے بچوں کے لیے جن کی بینائی میں کمزوری کی وجہ سے تعلیم متاثر ہو رہی ہے، یہ کلینک ان کی مدد کرے گا تاکہ وہ دوبارہ تعلیم کی طرف راغب ہو سکیں۔”

 

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تحت عوام کے لئے پانچ فلاحی ادارے کام کر رہے ہیں:

• زیبس چیرٹیبل پالی کلینک – جھرہ آصف نگر ۔ رعایتی فیس پرتجربہ کار ڈاکٹرس کے ذریعہ عام بیماریوں کے علاج کے لئے

• زیبس چیرٹیبل فارمیسی – جھرہ آصف نگر ۔رعایتی قیمت ادویات کی فراہمی کے لئے

• زیبس چیرٹیبل ڈینٹل کلینک – جھرہ آصف نگر ۔ رعایتی فیس پر دانتوں کے علاج کی سہولت کے لئے

• زیبس چیرٹیبل ڈائیگنوسٹک سنٹر – مراد نگر، رعایتی قیمت پرتشخیصی معائنوں۔ ڈائگنوسٹک ٹسٹس کی سہولیات کے لیے

• زیبس اسکل سنٹر – شاہ علی بندہ، چارمینار کے قریب، جہاں بیوہ خواتین اور دیگر ضرورتمند خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے روزگار سے جُڑے کورسز کی تربیت مفت فراہم کی جاتی ہے۔

یہ تمام ادارے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے زیراہتمام چل رہے ہیں، جن کا مقصد غریب عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ایم ایس کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور اس کے ذریعے انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے۔

 

 

زیبس چیرٹیبل آئی کلینک کے افتتاح کے موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹرس انور احمد،ڈاکٹر معظم حسین، ایکزیکیٹو ڈائرکٹرس محمد اویس خان اور محمد الیاس خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button