جرائم و حادثات

آدھی رات کو گھر سے نکلنے والی شادی شدہ خاتون کا گینگ ریپ۔ تلنگانہ کے ورنگل میں شرمناک واقعہ

ورنگل: ایک شادی شدہ خاتون کو تین نوجوانوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے کے یو سی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بھیمارم تالاب کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ اس معاملہ میں ہنمکنڈہ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کررہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہنمکنڈہ، کشن پورہ کی رہنے والی ایک شادی شدہ خاتون 27 تاریخ کو گھریلو جھگڑے کے بعد آدھی رات کو اپنے گھر سے باہرنکل گئی۔ وہ ہنمکنڈہ نعیم نگر رنگ بار سڑک پر کھڑی ہوئی تھی کہ اسی وقت راکیش نامی ایک آٹو ڈرائیور نےخاتون کو سڑک پر کھڑا دیکھا اور اسے زبردستی آٹو میں سوارکرلیا۔

گاڑی چلاتے ہوئے اس نے فون پر اپنے دوستوں ستیش اور سنتھ کو اطلاع دی۔ جب وہ کے یو سی کراس روڈ پر پہنچے اوروہ تینوں ملکرخاتون کو مضافات میں ایک سنسان علاقے میں لے گئے جہاں ان تینوں نے نشہ کی حالت میں متاثرہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ کی شکایت پر ہنوماکنڈہ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button