نیشنل

بریکنگ نیوز _ حجاب کیس سپریم کورٹ کے دونوں ججس کا الگ الگ فیصلہ،معاملہ بڑی بینچ کے حوالہ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کرناٹک حجاب معاملہ پرآج اپنا فیصلہ سنادیا ہے، بینچ کے دنوں ججوں نے الگ الگ فیصلہ سنایا ہے۔ جسٹس ہیمنت گپتا کا کہنا ہے کہ معاملہ میں مناسب اقدام لینے کے لئے چیف جسٹس آف انڈیا کے پاس بھیج دیا گیا ہے چونکہ دونوں ججوں کے فیصلوں میں اتفاق نہیں ہے لہذا اس معاملہ کو سماعت کے لئے بڑی بنچ کے پاس بھیجا جائے گا۔کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے معاملے میں ریاستی حکومت کے احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے کئی عرضیاں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی تاہم آج سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا۔

کرناٹک تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے والے کیس کا سپریم کورٹ کی  دو رکنی بینچ  کے ایک جج جسٹس ہیمنت گپتا نے اپنے فیصلے میں پابندی اور قواعد کو برقرار رکھا اور کہا کہ   حجاب ایک ضروری مذہبی عمل نہیں ہے۔

 

جبکہ جسٹس سدھانشو دھولیا نے حجاب پر پابندی کو ہٹا دیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی  کی تعلیم سب سے اہم ہے اس لئے لڑکیوں کو حجاب پہن کر تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ میں نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو ایک طرف رکھ دیا ہے اور حکومتی حکم کو منسوخ کر دیا ہے

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button