تلنگانہ

حیدرآباد میں کیبل وائیر سے گزر رہا تھا سانپ۔ عجیب و غریب منظر دیکھ کر لوگ حیران

حیدرآباد۔ شہر کے علاقہ لبرٹی چوراہے کے سانپ کی موجودگی سے راہگیروں میں سنسنی پھیل گئی۔ حمایت نگر لبرٹی چوراہے کے پاس لوگوں نے دیکھا کہ ایک سانپ کیبل کے تاروں سے سگنل کے کھمبے کی طرف جارہا تھا۔

 

ان میں سے بعض خوف کی وجہ سے اور کچھ اس عجیب و غریب منظر کو دیکھنے وہیں رک گئیے۔ موٹرسائیکل اور گاڑیوں میں سوار افراد نے اپنی اپنی گاڑیاں سڑک پر روک دیں۔ انہوں نے اس منظر کو اپنے کیمروں میں قید کر لیا۔ لبرٹی چوراہے پر سانپ کی تصویر کشی کے باعث ایک گھنٹے تک ٹریفک جام ہوگیا۔

 

بعد ازاں سانپ سگنل کے کھمبے سے اتر کر ساتھ والی خالی عمارت میں چلا گیا۔ سانپ کے جانے کے بعد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے نظام کو بحال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button