تلنگانہ

تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

حیدرآباد _ 3 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کی پولنگ 3 نومبر کو ہوگی۔ انتخابات کا نوٹیفکیشن  7 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ اسی دن سے کاغذات نامزدگی کا عمل شروع ہو گا۔ نامزدگی وصول کرنے کی آخری تاریخ اس ماہ کی 14 تاریخ کو ختم ہو جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 تاریخ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر تک دی گئی ہے۔

 

 

انتخابات کے لیے پولنگ 3 نومبر کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 6 نومبر کو ہوگی۔ کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی ، جنہوں نے پہلے کانگریس کے ٹکٹ پر  کامیابی حاصل کی تھی، استعفیٰ دے دیا اور ضمنی انتخاب ناگزیر ہوگئے۔ ادھر مرکزی الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی چھ ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button