جنرل نیوز

صفا بیت المال شاخ میدک کی جانب سے پہلے مرحلے کے تحت میدک کے جملہ 500 غریب ومستحق روزہ دار خاندانوں میں راشن کی تقسیم

صفا بیت المال شاخ میدک کی جانب سے پہلے مرحلے کے تحت میدک کے جملہ 500 غریب ومستحق روزہ دار خاندانوں میں فی پیاک 1500 روپئے کے حساب سے جملہ-/750000سات لاکھ پچھتر ہزار روپئے کے رمضان راشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ 

میدک26مارچ(اردو لیکس نیوز)(ح،م،ف،م)رمضان کا مہینہ جہاں عبادتوں کا وہیں ایثار اور ہمدردی اور غم خواری نیز غریبوں کا خیال رکھنے کا بھی مہینہ ہے۔اس مہینے میں ہمیں ضرور ان غرباء کا بھی خیال کرنا ہے جو اپنی تنگ دستی اور کسم پرسی کی وجہ سے وہ اس مہینے میں افطار وسحر بھی صحیح طریقہ سے نہیں کرپاتے۔لہذا سماج کے ہر شخص کو چاہئیے کہ وہ ایسے افراد تک پہونچے اور ان کی ہر ممکن مدد کریں۔ان خیالات کا اظہار الحاج حضرت مولانا محمد جاوید علی حسامیؔ،سرپرست ِ اعلیٰ صفا بیت المال شاخ میدک نے آج ٹاؤن کے میناریٹی فنکشن ہال میں صفا بیت المال شاخ میدک کےتحت رمضان راشن تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ آج کے زمانے میں مہنگائی آسمان کی بلندیوں تک پہونچ چکی ہے

 

۔اور غریب کو دو وقت کی روٹی بھی ملنا دشوار ہے لیکن ایسے حالات کے باوجود بھی گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی صفا بیت المال شاخ میدک کی جانب سے رمضان راشن تقسیم کے پہلے مرحلے کے تحت میدک کے جملہ 500 مستحق اور غریب روزہ دار خاندانوں میں فی پیاک 1500روپئے کے حساب سے 750000ساتھ لاکھ پچھتر ہزار روپیئےکے رمضان راشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

 

اس موقع پر مولانا نے کہاکہ یہ سارا کام اہل ِ خیر اور معاونین کے تعاون سے انجام دیا جارہا ہے۔اس موقع پر صفا بیت المال شاخ میدک کے ذمہ داران جناب محمد آصف علی اقبال،حال مقیم ریاض،صدر صفا حافظ سید خلیل الدین،خازن مولانا سید حسن محمود قاسمیؔ،حافظ عبد الجلیل جمیل،امام وخطیب مسجدِ قاضیان،جناب سید عامر محی الدین،صدر خدمت بنک،بلدی کونسلر محمد عارف علی امجد،محمد تقی الدین الیاس،ٹیچر،سید اصرار الدین،نائب صدر میدک مسلم ویلفیئر سوسائٹی،محمد عارف حسین،سید صادق سابق کوآپشن ممبر،محمد حامد علی،محمد مجیب الدین،صدر ٹاؤن بی آر ایس میدک،محمد یوسف الدین ،محمد عبد اللطیف جوہری،محمد وقار الدین،محمد ارشدحسین،جناب محمد شجیع الدین قابل کے علاوہ دیگر لوگ شریک رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button