اسپشل اسٹوری

سارس کی جان بچا کراس سے دوستی عارف کو مہنگی پڑی۔ قانونی کاروائی کی نوٹس جاری

نئی دہلی: سارس نامی پرندے سے دوستی کی وجہہ سے سرخیوں میں آئے ریاست اترپردیش کے عارف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سارس کو کانپو زوالوجیکل پارک منتقل کردیا گیا۔ سارس کو ہفتہ کی دیرشام نواب واجد علی شاہ زولوجیکل پارک لکھنؤ کے ڈاکٹروں اور عملے کی نگرانی میں سمس پور برڈ سینکچری سے کانپورمنتقل کردیا گیا۔

امیٹھی ضلع کے منڈکھا سے تعلق رکھنے والے عارف نامی نوجوان کی سارس سے دوستی کے قصے سوشل میڈیا سے لے کر بڑے بڑے اخبارات کی زینت بن چکے ہیں۔ سارس زخمی ہو گیا تھا اور عارف نے اس کی طبی امداد کی جس کے بعد سے اس پرندے کی عارف سے دوستی ہوگئی۔ وہ جہاں بھی جاتے سارس ان کے ساتھ وہاں اڑتا ہوا پہنچ جاتا۔ عارف کی محبت میں سارس نے کبھی جنگل کا رخ نہیں کیا۔ یہ دوستی اتنی گہری ہو گئی تھی کہ سارس عارف کے ہی ساتھ گھومنے پھرنے لگا اور ساتھ ہی کھانا بھی کھانے لگا۔

صرف اتنا ہی نہیں عارف جب موٹرسائیکل پر گھومنے جاتا تو سارس بھی اس کے ساتھ اڑتا تھا۔ ان دونوں کی دوستی کو اس وقت نظرلگ گئی جب محکمہ جنگلات کے حکام کی نظران پر پڑی۔ سارس کو عارف سے الگ کردیا گیا۔
عارف ابھی اس غم سے باہرنکل بھی نہ پائے تھے کہ ان کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے محکمہ جنگلات نے نوٹس جاری کر کے انھیں طلب کیا ہے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر محکمہ جنگلات عارف کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button