جنرل نیوز

شادی

حیدرآباد: تانڈور کے عبدالرحمن مجاہدی کی دختر کی شادی جناب عبدالواحد کے فرزند محمد اظہر الدین کے ساتھ جامعہ مسجد نئی پیٹ تانڈور میں انجام پائی۔ اور استقبالیہ و طعام کنگس فنکشن ہال چنگیز پور روڈ تانڈور میں استقبالیہ و طعام کا اہتمام کیا گیا۔ شادی کی تقریب میں دوست احباب ،رشتہ داروں کے لئے علاوہ کثیر تعداد نے شرکت کی۔جن میں المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج اینڈ عمرہ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر حافظ محمد فیاض ، الحاج منصور کریم سعید ،سجادہ نشین غفور پاشاہ ،عبدالہادی شہری صدر تانڈور مجلس ، گولکنڈہ عبدالستار، ہارون خان، محمد سلیم ،طاہر قریشی قابل ذکرہیں،  عبداللہ مجاہدی،  یونس مجاہدی، ،منان مجاہدی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button