جنرل نیوز

آئی آئی سی ڈی کی جانب سے ایڈن گارڈن کنگ کوٹھی پر دعوت افطار

جماعت اسلامی دهند عظیم ترحیدر آباد کی جانب سے معذور طلباء وطالبات کے لئے سال 2006 میں آئیٹڈئیل انفارمیشن سینٹر فار ڈس ایبلڈ قائم کیا گیا۔ جس کا مقصد قوت سماعت و قوت گویائی سے محروم بچوں کو دینی و عصری تعلیم سے ہم آہنگ کرنا اور انھیں بھی سماج میں برابر کا مقام دلانا ہے۔ یہ ادارہ ملت کے ایسے بچوں کو جو جسمانی اورذہنی طور پر معذور ہیں انھیں مختلف تربیت فراہم کر رہا ہے۔ جمیں کمپیوٹر اور دیگر فنی کو بس بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان بچوں کی ہر طرح سے کونسلنگ اور تربیت کی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ دینی تعلیم و اخلاقی تعلیم کے ساتھ قرآن مجید بھی ان کی زبان میں پڑھایا جاتا ہے۔ آج ایڈن گارڈن کنگ کو بھی حیدرآباد پر ان طالبا وطالبات کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اس کے جناب محمد عامر شکیل ایم ایل اے بودھن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔

جناب ظہیر الدین علی خان صاحب (روزنامہ سیاست) اور جناب سید صلاح الدین داور صاحب نے بطور مہمانان شرکت کی ۔ امیر حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان صاحب نے صدارتی خطاب کیا۔ کثیر تعداد میں معذور افراد نے شرکت کی۔ طلبہ و طالبات کا غیر معمولی دلوں کو چھو لینے والا مظاہرہ کیا ۔ایم ایل اے جناب محمد عامر شکیل کا معذور بچوں کے لئے ادارہ کو گیارہ لاکھ روپیوں کا عطیہ دینے کا اعلان

متعلقہ خبریں

Back to top button