جنرل نیوز

راتھوڑ رمیش نے بحیثیت عادل آباد ضلع اقلیتی بہبود آفیسر جائزہ حاصل کرلیا

عادل آباد8/ستمبر(اردو لیکس)راتھوڑ رمیش کو بحیثیت عادل آباد ضلع اقلیتی بہبود آفیسر مقرر کیا گیا۔راتھوڑ رمیش نے آج بروز جمعہ ضلع اقلیتی بہبود دفتر پہنچ کر جی کرشنا وینی سے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا‌

 

۔قبل ازیں راتھوڑ رمیش نے ضلع کلکٹر راہول راج سے خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔واضح رہے کہ راتھوڑ رمیش نے ایک سال سے زائد عرصہ تک عادل آباد آر ڈی او کے طور پر خدمات انجام دی۔حال ہی میں ان کا تبادلہ بحیثیت ضلع یلاریڈی آر ڈی او کیا گیا تھا۔تازہ طور پر انہیں عادل آباد ضلع اقلیتی بہبود آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔راتھوڑ رمیش نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اقلیتوں کو فراہم کی جانے والی حکومت کی اسکیموں سے استفادہ کے لئے جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

 

راتھوڑ رمیش کو ضلع اقلیتی بہبود آفیسر مقرر کرنے پر اقلیتی بہبود آفس اسٹاف غوث بابا، عبدالحسیب،محمد کلیم،عابد علی،عمران خان،نور خان کے علاوہ مجیب خان لائبریرین،پرویز صدیقی و دیگر نے ملاقات کرتے ہوئےگلدستہ پیش کیا اور خیر مقدم کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button