جرائم و حادثات

پنجاب میں پارکنگ یارڈ زمین دوز۔ کئی گاڑیاں تباہ:ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: پنجاب کے موہالی سیکٹر 83 علاقے میں پارکنگ یارڈ زمین دوز ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ جس عمارت میں کے پارکنگ یارڈ میں کئی گاڑیاں پارک کی ہوئی تھیں کہ اچانک عمارت منہدم ہوگئی۔ اس حادثہ میں زیادہ تر ٹو وہیلرس کو نقصان پہنچا اور یہ گاڑیاں ملبہ کے نیچے دب گئیں۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی شام پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کےزخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

 

 

خوش قسمتی کی بات یہ ہےکہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔موہالی پولیس کے مطابق پارکنگ اس وقت منہدم ہوگیا جب اس سے متصل زیر تعمیر عمارت میں سیلر کی کھدائی کا کام جاری تھا۔ اس واقعہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑیوں کو گہرے گڑھے میں گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس اس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کچھ گاڑیوں کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button