جرائم و حادثات

اترپردیش میں دلخراش سڑک حادثہ 6 ہلاک 22 زخمی

لکھنو: ریاست اترپردیش میں بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں 6 افراد کی جہاں موت ہوگئی وہیں 22 زخمی بتائے گئے ہیں۔ لدھیانہ سے بریلی مسافرین کو لے جانے والی سلیپربس فیروز آباد کے قریب آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وےپر ڈی سی ایم سے ٹکرانے کے بعد سائیڈ ریلنگ توڑ کر گڑھے میں گرگئی، معلوم ہوا ہے کہ اس بس میں جملہ 60 مسافرین سوارتھے۔ پتہ چلا ہے کہ ڈرائیورپرنیند کا غلبہ طاری ہوگیا جس کی وجہہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ اس حادثہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے زخمیوں کے مناسب علاج کے لیے حکام کو ہدایات دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button