اسپشل اسٹوری

مہمانوں کے سامنے دلہے نے دلہن کو چوم لیا۔ دلہن نے کردیا شادی سے انکار

نئی دہلی: شادی کی تقریب میں مہمانوں کے سامنے سرعام دلہے کی جانب سے بوسہ لینے پربرہم دلہن نے شادی سے انکارکردیا۔ تقریباً 300 مہمانوں کے سامنے غصہ میں دلہن نے اس وقت شادی منسوخ کر دی جب دولہے نے اسے اسٹیج پر بوسہ لیا۔

یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے سمبھل پورمیں پیش آیا۔ 23 سالہ گریجویٹ دلہن نے نہ صرف شادی سے انکارکردیا بلکہ اپنے دلہے کے خلاف پولیس سے شکایت کردی۔ دلہن نے کہا کہ دلہے نے اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شرط جیتنے کے لیے یہ حرکت کی ہے اوراسے اپنے دلہے کے کردار پرشک ہے۔ دونوں فریقین کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں دلہن نے الزام لگایا کہ دلہے نے اسے نامناسب طریقہ سے چھوا لیکن شروع میں اس نے اسے نظر انداز کر دیا۔

اس نے الزام لگایا کہ دلہے نے میری عزت نفس کی پرواہ نہیں کی اور کئی مہمانوں کے سامنے بدتمیزی کی۔ پولیس نے مداخلت کی کوشش کی لیکن دلہن نے انکار کر دیا جس کے بعد شادی ٹوٹ گئی اور مہمان گھر واپس آگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button