جرائم و حادثات

حیدرآباد کےپرانا شہرمیں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ پرانا پل میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک گودام ہے جس میں کولرس کی تیاری کا سامان رکھا ہوا تھا بہت زیادہ پلاسٹک ہونے کی وجہہ سے آگ نے شدت اختیارکرلی۔ آگ لگتے ہی آس پاس رہنے والوں میں خوف کی لہردوڑ گئی۔ اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقام واقعہ پر6 فائرانجنوں کو روانہ کردیا گیا ہے تاکہ آگ بجھائی جاسکے۔ آگ لگنے کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button