جنرل نیوز

سردار سلیم کے نئے مجموعہ کلام ”سانسوں کی مالا“منظر عام

ممتاز شاعر و ادیب سردار سلیم کا نیا شعری مجموعہ ”سانسوں کی مالا“زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ چکا ہے، 184صفحات پر مشتمل یہ کتاب سردار سلیم کی منتخب غزلوں اور نظموں کاخوبصورت گلدستہ ہے جسے تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے جزوی مالی تعاون سے ادب گاہ کے زیر اہتمام الانصار پبلی کیشنز نے شایع کیا ہے، اس سے قبل سردار سلیم کی دس کتابیں شائع ہو چکی ہیں جوشاعری، فکشن، تحقیق و تنقید کے موضوع پر مشتمل ہیں اور تمام کتابوں کو اردو اکیڈمی نے انعام سے نوازا ہے،

 

سردار سلیم کا یہ شعری مجموعہ بہت عرصے بعد شائع ہوا ہے اور یہ مجموعہ شاعرانہ فن پاروں کا کڑا انتخاب ہے۔حیدرآباد میں ہدی بک ڈپو پرانی حویلی کے علاوہ مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ اردو بازار جامع مسجد نیو دہلی، بک امپوریم، اردو بازار، سبزی باغ پٹنہ، مرزا ورلڈ بک ہاؤز، عبدالحمید کامپلیکس، قیصر کالونی،اورنگ آباد مہاراشٹرا اور کاغذ پبلیشرز، زبیر کالونی، ہاگرگا کراس روڈ، گلبرگہ کرناٹک میں یہ کتاب دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button