نیشنل

حجاب کیس کی فوری سماعت کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی _ 3 مارچ ( اردولیکس) سپریم کورٹ نے حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی  درخواستوں  کی فوری  سماعت سے آج انکار کر دیا۔ کرناٹک میں مسلم لڑکیاں پریکٹیکل امتحان سے محروم رہیں گی کیونکہ سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت کی طرف سے عائد حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواستوں کی فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شریعت کمیٹی نے چیف جسٹس سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ پریکٹیکل کے امتحانات سرکاری کالجوں میں دینے ہیں لیکن سرکاری کالجس  ان کو امتحان دینے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے  کہا کہ وہ کرناٹک کے سرکاری تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کو حجاب پہن کر امتحان میں بیٹھنے کی درخواست کی سماعت کے لیے تین ججوں کی بنچ تشکیل دے گی۔

 

اس کیس کی پیروی کرنے والی ایک خاتون وکیل نے اس درخواست کی فوری سماعت کی خواہش کی جس میں کہا گیا کہ لڑکیاں ایک اور تعلیمی سال ضائع ہونے کے دہانے پر ہیں کیونکہ امتحانات منعقد ہو رہے ہیں۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔جس پر  چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ہم  ایک بنچ تشکیل دیں گے جو اس کیس کی سماعت کرے گی

چیف جسٹس نے نے کہا کہ  ہولی کی تعطیلات کے بعد کیس سماعت کے لیے لسٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button