جنرل نیوز

ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کے زیراہتمام عازمین حج کے تربیتی وٹیکہ اندازی کے پروگرام سے حافظ محمد فہیم الدین منیری کا خطاب۔

حاجی اللہ کے مہمان ہیں، حاجیوں کی دعاء قبول ہوتی ہے، 

ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کے زیراہتمام عازمین حج کے تربیتی وٹیکہ اندازی کے پروگرام سے حافظ محمد فہیم الدین منیری کا خطاب۔

 

کاماریڈی 4/ مئی (اردو لیکس) حج اسلام کا بنیادی رکن ہے، ہر صاحب استطاعت جس پر حج فرض ہوچکا ہے، حج کی ادائیگی لازمی ہے، حج کو خلوص و للہیت وخشیت الٰہی کے ساتھ اداکریں، حج کو سیر وتفریح یا شاپنگ سے دور رکھیں، حج کو جانے سے پہلے معاملات کی یکسوئی کرلیں، کسی کا حق ذمہ میں نہ رہے، دل سے سچی پکی توبہ کریں، حقوق کی ادائیگی کے ساتھ دل کو کینہ حسد بغض عداوتوں سے پاک کر لیں، اللہ کے مہمان بن کر جا رہے ہیں، تو یکسوئی کے ساتھ اللہ رب العزت کو پانے کی کوشش کریں

 

، کاماریڈی میں عازمین حج کے تربیتی پروگرام سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی نے ان خیالات کا اظہار کیا، مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری نے مہمانوں کیلئے استقبالیہ کلمات پیش کئے اور نظامت کے فرائض انجام دیئے، میر مبشر علی عامر آرگنائزر نے عازمین و عازمات کے لئے ٹیکہ اندازی اور گرین بک لسٹ کی خانہ پوری کے ساتھ جمیع عازمین کی رہبری و رہنمائی پر خطاب کیا، الحاج سید عظمت علی نے عازمین سے کہا کہ یقینا آپ خوش قسمت ہیں جو اللہ کے مہمان بن کر حج کے لیے تشریف لے جا رہے ہیں، پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے در اقدس پے حاضری کے موقع پر کاماریڈی کے مسلمانوں کی جانب سے صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی، الحاج میر فاروق علی صدر قبرستان کمیٹی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،

 

اس موقع پر سرکاری دوا خانہ کے عملہ نے انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ طبی معائنہ اور ویکسین کی خوراک پلائی اور ٹیکہ لگایا، محمد اظہر الدین نے تمام عازمین حج کی خوب ضیافت کی، معلمین کرام نوجوانان واراکین کمیٹی نے مہمانوں کا استقبال کیا، حافظ عبدالواجد حلیمی نے ظہر کی نماز پڑھائی، جبکہ قاری مجاہد صدیقی کی قرأت کلام پاک سے تربیتی اجتماع کا آغاز ہوا، اور حافظ عبد الرزاق و حافظ خواجہ یسین صاحب حلیمی نے ہدیہ نعت و نظم پیش کر نے کی سعادت حاصل کی،

 

اس موقع پر ضلع کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے تمام عازمین وعازمات نے شرکت واستفادہ کیا، الحاج محمد عزیز الدین عزیز، الحاج محمد عبدالواجد علی، الحاج غلام احمد کے علاوہ معززین شہر ودیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button