جرائم و حادثات

گھر کا کام نہیں کرتی تھی بہو۔ساس نے بندوق سے گولی ماردی

نئی دہلی: اتر پردیش کے امروہہ میں ساس نے بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔ بہو کی جانب سے گھر کا کام نہ کرنے کی وجہ سے ساس پریشان تھی۔ ساس اکثر بہو سے جہیز کا مطالبہ بھی کیا کرتی تھی۔ پولیس نے ملزمہ ساس اس کے شوہر اور بیٹے کے خلاف قتل اور جہیز کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تینوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

 

دراصل معاملہ ضلع کے گجرولا کا ہے۔ مقتول کومل کا تعلق دولتمند خاندان سے تھا جس وجہ سے وہ اپنے سسرال میں کام نہیں کرتی تھی۔ اس کی ساس اکثر اس سے جہیز کا مطالبہ کیا کرتی تھی۔ جس کی وجہ سے ساس اور بہو کے درمیان لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ موقع دیکھ کر ساس نے بہو کے سر میں گولی مار کر دو روز قبل اس کا قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد ساس نے انتہائی چالاکی سے پستول گھر کے باہر سڑک کنارے نالے میں پھینک دیا۔ ساتھ ہی گھر والوں کو بتایا گیا کہ یہ واقعہ گھر میں لوٹ مار کے دوران پیش آیا۔

 

 

امروہہ کے ایس پی آدتیہ لنگھے نے بتایا کہ پرسوں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون کے سر میں چوٹ آئی ہے جس کے بعد مقتول کومل کی والدہ نے اپنی بیٹی کی ساس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ کومل کی والدہ نے ان کی بیٹی کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے کا بھی الزام لگایا۔ اس کے بعد پولیس نے اہل خانہ اور آس پاس کے دکانداروں سے پوچھ گچھ کی تو سارا معاملہ سامنے آیا۔ دکانداروں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ملزم خاتون کو سڑک پر کچھ پھینکتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس کے بعد جب پولیس نے کومل کی ساس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اقبال جرم کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button