جنرل نیوز

حیدرآباد میں پینٹنگ نمائش

حیدرآباد: اسٹیٹ آرٹ گیلری مادھا پور حیدر آباد میں 8 تا 16 جولائی کے درمیان ایک پینٹنگ نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس نمائش کا اہتمام فواد تمکنت اور عطیہ امجد نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ نمائش کا افتتاح 8 جولائی یعنی آج شام 6 بجے ہوگا۔ جس میں ایس اے ہدی آئی پی ایس ریٹائرڈ ،ڈاکٹر کے لکشمی آئی اے ایس، ڈائرکٹر اسٹیٹ گیلری آف آرٹ اور آرٹسٹ انجو پودار شرکت کریں گی۔ عوام سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ نمائش کے اوقات صبح 10 تا شام 7 بجے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button